19

بیٹے کی جان بچانے کی کوشش میں باپ جان کی بازی ہار گیا

پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں بیٹے کی جان بچانے کی کوشش میں باپ جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں بیٹا کنوئیں میں گر گیا جس کے بچانے کے لئے باپ اور دوسرے بیٹے نے بھی کنوئیں میں چھلانگ لگا دی۔

کنوئیں میں چھلانگ لگانے کے باعث باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد اللہ کنوئیں میں گرا تو باپ اور بھائی نے بھی چھلانگ لگا دی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عبد اللہ اور اعجاز کی لاش جبکہ تیسرے کو زندہ نکال لیا گیا، لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں