بیٹی کی محبت یا پاگل پن ؟

1
162

برطانیہ : (ہاٹ لائن نیوز) برطانیہ میں ایک 49 سالہ شہری نے اپنے جسم پر اپنی ہی بیٹی کے نام کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا گنیز بک ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک اووون ایونز نے اپنے جسم پر اپنی بیٹی ’لوسی‘ کے نام کا ٹیٹو 667 بار بنوایا ہے ، اس سے قبل انہوں نے 2017 ء میں بھی بیٹی کے نام کے ٹیٹو کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، جس کو امریکی شہری ڈیڈرا ویگل نے 2020ء میں توڑا تھا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر ایونز اس ریکارڈ کو دوبارہ حاصل کرنے کیلیے انتہائی پرعزم تھے ، انہوں نے دوبارہ سے زیادہ ٹیٹو بنواکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔

ایونز نے 2017ء میں اپنی کمر پر بیٹی ’لوسی‘ کے نام کے 276 ٹیٹو بنوائے تھے اور اب اپنی دونوں ٹانگوں پر اپنی بیٹی لوسی کے نام کے 400 ٹیٹو مزید بنوائے ہیں ۔

1 comment

Leave a reply