بیٹی کی جگہ ماں کلاس لینے کیوں گئی ؟
ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں ایک ماں کو اپنی بیٹی ہونے کا بہانہ کرنے، اس کے اسکول میں داخل ہونے، کلاس لینے اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ایک ماں کو رواں ماہ عدالت نے اپنی 13 سالہ بیٹی کے بہانے اسکول میں داخل ہونے اور اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر سزا سنائی ہے۔
رواں ماہ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک عدالت نے کیسی گارشیا نامی خاتون کو 6 ماہ کے پروبیشن کی سزا سنائی اور 2021 کے واقعے کے لیے 700 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اس خاتون نے اپنی نوعمر بیٹی کے بھیس میں سان ایلیزاریو مڈل اسکول کی کلاسوں میں شرکت کی، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ ایک بالغ کے لیے اسکول میں داخل ہونا اور خطرناک کاروائیاں کرنا کتنا آسان ہے۔