
بیوی سے جھگڑے کے بعد باپ نے 10 ماہ کا بچہ جلا دیا
کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں پر 1 ظالم باپ نے بیوی سے گھریلو جھگڑا ہونے کے بعد اپنے دس ماہ کے معصوم بچے کو جلتے ہوئے چولہے پر رکھ دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچہ کئی دن سے بے ہوشی کی حالت میں ہے، ویمن چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی طرف سے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کے باپ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کا نچلا دھڑ مکمل طور پر جھلس گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور بچے کو انصاف دلانے کے لئے سارے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔