بیوی اور 3 بچوں کاقاتل گرفتار

0
60

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچے قتل ہوگئے تھے ۔

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گلستان جوہر میں پیش آیا جہاں خاتون کو تین بچوں سمیت گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل میں مبینہ طور پر شوہر ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم منشیات کا عادی ہے جو 5 سال سے منشیات کا استعمال کر رہا ہے اور ملزم کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے قتل کا اسلحہ برآمد نہیں ہوسکا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply