بیوٹی پارلر نے مزدوروں کی کایا پلٹ دی

0
139

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دو مزدوروں کو کام میں مگن دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں مزدور بجری اور سیمنٹ کا مکسچر بنانے میں مصروف تھے جب ان سے بات ہوئی۔ مزدوروں کے کپڑے دھول میں اٹے ہوئے تھے جبکہ ان کے چہرے اور بال بھی دھول سے متاثر ہوئے۔

لیکن مشہور پارلر نے انہیں ہیئر سیلون میں لے جا کر دونوں مزدوروں کو تبدیل کر دیا ، دونوں مزدوروں نے سیاہ پینٹ کوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ ان کے بالوں کا اسٹائل بھی مختلف تھا۔

چہرے کی تازگی بڑھانے کے لیے فیشل بھی کروایا گیا جس کے بعد دونوں کارکنوں کی شخصیت سامنے آگئی۔ فوٹو شوٹ میں دونوں مزدور متاثر کن اور توجہ حاصل کرنے والے نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ یہ ان دونوں کی زندگیوں میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ یہ ویڈیو ان کا مستقبل بدل دے، خدا آپ کو خوش رکھے۔

Leave a reply