بین الاقوامی نمائش میں کتنی پاکستانی کمپنیوں کی شرکت ؟

0
137

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی آٹو انڈسٹری اور پرزہ جات بنانیوالی صنعت آئندہ مہینے دبئی میں ہونیوالی آٹو انڈسٹری نمائش ’ آٹو مکینکا دبئی 2023 ‘ میں شرکت کرے گی۔

آٹو مکینکا نمائش میں 6پاکستانی کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات ایکسپورٹ کیللیے پیش کریں گی جب کہ آٹوانڈسٹری سے تعلق رکھنیوالے 2 سو پاکستانی مندوبین اس نمائش کا دورہ کریں گے۔

اس نمائش میں دنیا کے 61 ممالک سے ایک ہزار 912 کمپنیاں شرکت کریں گی جب کہ 20 ممالک نے قومی پویلین بھی قائم کیے ہیں۔

نمائش کے ساتھ اینوویشن فار موبلیٹی اور لبریکنٹس ٹیکنالوجی کانفرنس بھی منعقد کی جائیں گی جب کہ مصنوعات کی 8 کٹیگریز میں ٹائر اینڈ بیٹریز، کار واش اینڈ کیئر، آئل اینڈ لبریکنٹس،الیکٹرانکس اینڈ سسٹمز،پارٹس ایند کمپونینٹس، باڈی اینڈ پینٹس ، ایکسسے سریز اینڈ کسٹمائزیشن، ڈائیگناسٹکس اینڈ ریپیئر شامل ہیں ۔

Leave a reply