بینکنگ فراڈمیں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

0
167

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیاہے، محمد فیاض 2 سال سے روپوش تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمد فیاض نجی بینک میں جعلی اکاؤنٹس بنانے میں ملوث تھا، اس نے شکایت کنندہ کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹ بنایا اور جعلی چیک بک بھی حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق محمد فیاض نے رقم کا چیک جاری کیا جو باؤنس ہو گیا، ملزم روپوش ہو گیا، اور 2 سال تک لاپتہ رہا۔

ملزم محمد فیاض کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، کمرشل بینکنگ سرکل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply