بینائی متاثرہونےکے معاملےمیں انتہائی اہم پیش رفت
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) مخصوص انجیکشن لگنے کے بعد مریضوں کی بینائی متاثر ہونےکے معاملے میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق غلط انجیکشن کی فروخت میں ملوث پائے جانے والے ایک اہم ملزم بلال رشیدکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم بلال رشیدکو عارف والا سےگرفتار کیا گیا جب کہ مقدمے میں نامزد دوسرے اور اہم ملزم نوید کی تلاش تا حال جاری ہے۔
واضح رہےکہ صوبہ پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے کے باعث بینائی سے متاثر ہونےکے 68 مریض سامنے آچکے ہیں جب کہ ابھی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔