بیماروں کےلیےموت کےانتخاب کا بل منظور

0
35

ہاٹ لائن نیوز : شدید بیمار اور مصیبت زدہ لوگوں کو اپنی زندگی ختم کرنیکا حق دینے کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جانیوالا ایک بل پہلے مرحلے سے گزر چکا ہے۔

یہ بل لیبر ایم پی کم لیڈ بیٹر نے پیش کیا تھا۔ بل کے حق میں 3سو30 جبکہ مخالفت میں 2سو75 نے ووٹ دیا۔ حکومت بل پر غیر جانبدار رہی اور اراکین نے اپنی مرضی کیمطابق ووٹ دیا۔

مجوزہ بل کے تحت، موت کا انتخاب کرنیوالے شخص کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے، فیصلہ ساز کو یہ انتخاب اپنی مرضی سے کرنا ہوتا ہے۔

اس شخص کی بقیہ زندگی 6 ماہ تک ہونی چاہیے۔ یہ وہ ہائی کورٹ کے جج سے اجازت لینےکے بعد 14 دن بعد موت کاانتخاب کرسکتا ہے۔

Leave a reply