بیلا حدید کو فلسطینیوں کی حمایت مہنگی پڑگئی 

0
54

 

 

ہاٹ لائن نیوز : فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کو فلسطینیوں کی حمایت کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔

مشہور فرانسیسی فیشن برانڈ نے بیلا حدید سے معاہدہ ختم کرتے ہوئے اسرائیلی ماڈل سے معاہدہ کر لیا۔

عالمی رپورٹس کے مطابق بیلا حدید گزشتہ سات سال سے فرانسیسی فیشن برانڈ کی سفیر ہیں۔ اس کے بعد، خبر بریک ہوئی کہ فرانسیسی فیشن برانڈ نے ان کی جگہ اسرائیلی ماڈل مائی ٹیگر کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنا دیا ہے۔

اسرائیلی ماڈل مائی ٹیگر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فرانسیسی فیشن برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ شیئر کیاہے ۔

اس کے بعد خبر آئی ہے کہ کمپنی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بولنے پر ماڈل بیلا حدید کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

Leave a reply