بیرسٹر سیف کا نواز شریف کو اہم مشورہ

0
120

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں ، سابق وزیر اعظم کی خاندانی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بیرسٹر نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں، لندن میں بیٹھ کر ہی نہاریاں کھائیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ شہباز شریف 17ماہ کی دیہاڑی لگا کر لندن واپس جا چکے ہیں، ملک میں اب ان دونوں بھائیوں کی لوٹ مار کے لیے کچھ بھی نہیں بچا، نواز شریف واپس آنے کی بجائے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت پاکستانی عوام کو دیں۔

بیریسٹر سیف کے مطابق نواز شریف کی اگر وطن واپسی ہوئی تو ایک سزا یافتہ مجرم کے طور پر ہی ہوگی ۔

Leave a reply