PAKISTAN-POLITICS-KHAN 47

بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، عمران خان

سابق وزیر اعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔

مردان جلسے کے حوالے سے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ مزید گفتگو انشاءاللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں