ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کی نگراں حکومت نے چمن کے بے روزگار نوجوانوں کو 20 ہزار روپے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ چمن کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، شہر کے بے روزگار نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ مان لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، سرفراز بنگلزئی اور دیگر کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا، بولان ایکسپریس کی بحالی پر حکومت کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کو اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔