بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن سے امیدلگالی

0
196

ہاٹ لائن نیوز : بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آزادی رائے کا حق بہت بڑی بات ہے ، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کو آزاد ہونا چاہیے لیکن دوسری بات یہ ہے کہ جب کسی کا کیس چل رہا ہو اس وقت اس کے خلاف مثبت یا منفی بات نہیں کرنی چاہیے ۔

اب سائفر کیس میں میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی مہم چلائی جا رہی ہے ، یقین کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن پاکستان آئینی ادارہ ہے اس کی ہمیں عزت کرنی چاہیے اور اس کا ہمیں ساتھ دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران بڑے ماہر لوگ ہیں ،ہمیں لگتا ہے کہ ان کی کچھ فیصلےکا قانونی انداز سے جواب دینا چاہتے ہیں ، اگر ان کے کچھ فیصلے غلط ہیں تو ہم انہیں قانونی طور پر جواب دیں گے

ہم الیکشن صاف اور شفاف چاہتے ہیں ، الیکشن کسی صورت لیٹ نہیں ہونا چاہیے ،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اب وہ ہمیں قانون کے مطابق سمبل الاٹ کردیں ، ہمیں اداروں کی عزت رکھ کر آگے بڑھنا ہے ، یہ پاکستان اور ہمارے عدالتی نظام کے لئے بہتر ہے ، ہمارے پاس عدالت کا ایک بڑا نظام ہے اس کو قائم رکھنا ہے
، امید ہے کہ الیکشن کمیشن فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے گا ۔

Leave a reply