بہہ کر آنے والے زخمی تیندوے کو ریسکیو کرلیا گیا

0
35

ہاٹ لائن نیوز : باغ آزاد کشمیر میں فاروڈ کہوٹہ نالہ بٹیار میں زخمی حالت میں بہہ کرآنے والے تیندوے کو بچا لیا گیا۔

ذرائع کیمطابق محکمہ جنگلی حیات اور اہل علاقہ نے زخمی تیندوے کو ریسکیو کر کے فاروڈکہوٹہ کے ویٹرنری ہسپتال منتقل کر دیا۔

تیندوے کی پچھلی دونوں ٹانگیں زخمی ہیں جس کے بعد اسے ویٹرنری ہسپتال فاروڈ کہوٹہ پہنچایاگیا جہاں تیندوے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد سے وائلڈ لائف کی ٹیم فاورڈ کہوٹہ کے لیے روانہ ہو گئی ہے جو تیندوے کو علاج کے لیے اسلام آباد لے جائے گی۔

Leave a reply