بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا گیا

0
54

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا گیا، بہرامند تنگی نے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی تھی۔

پیپلز پارٹی چارسدہ کے صدر نعیم خان عمرزئی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم سینیٹر بہرہ مند تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

نعیم خان عمرزئی نے کہا کہ بہرہ مند تنگی نے سینیٹ اجلاس میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرکے پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت عام انتخابات کو ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے، پارٹی کے بہرہ مند تنگی پر بڑے احسانات ہیں تاہم انہوں نے پارٹی کارکنوں کے علاوہ اپنے من پسند لوگوں کو نوکریاں اور فنڈز دیے ہیں۔

Leave a reply