بہترین اداکاری کا ایوارڈمحب مرزاکےنام

0
109

ہاٹ لائن نیوز : محب مرزا نے مقبول ڈرامہ سیریز رضیہ میں اپنی جاندار اداکاری پر بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا۔

اداکار محب مرزا نے انسٹاگرام پر ایوارڈ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ایوارڈ جیتنے پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے ایوارڈ تقریب کے ججز اور جیوری کا بھی شکریہ ادا کیا جن میں مرینہ خان، نادیہ خان ،ماریہ وسری، روبینہ اشرف، مکرم کلیم شامل تھے۔

رضیہ میں محب مرزا سلیم نامی شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو معاشرے کے مختلف طبقات کیلیے تعلیم حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023 کے پہلے ایڈیشن میں ڈرامہ سیریل ‘رضیہ’ نے آٹھ کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

Leave a reply