بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس نے جیتا؟
کراچی: (ہاٹ لائن نیوز)اداکارہ یمنی زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیت لیا۔
کراچی میں منعقدہ 22ویں سالانہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ بلال عباس اور ارسلان نصیر کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یمنی زیدی نے 2 لکس اسٹائل ایوارڈز جیتے اور سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔
یمنی نے اپنے کیرئیر میں 4 ایوارڈز کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ‘مضبوط بنو، نڈر بنو، خوبصورت بنو، اور ‘خوش قسمت’ بنو اور منزل آسان ہو جائے گی۔
ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ ریما خان کو دیا گیا جبکہ سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ مرینہ خان نے چینج میکر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس تقریب میں مایا علی اور فرحان سعید نے ایک ساتھ پرفارم کیا۔
تقریب کی میزبانی فہد مصطفیٰ، صبا قمر اور احمد علی بٹ نے کی۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز، فیشن اور اسٹائل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔