ہاٹ لائن نیوز : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبا سے جنسی ہراسانی اسکینڈل کےمعاملہ میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر قائم ایک رکنی ٹریبونل نے تحقیقات مکمل کرلیں ۔
رپورٹ کے مطابق ٹریبونل نے واقعہ کی زمہ داری ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس پر عائد کردی ، ٹریبونل نے ڈی ایس پی جمیشد ،سب انسپکٹر رمضان کو بھی واقعہ کا زمہ دار قرار دے دیا ، ٹریبونل نے اینکر پرسن اقرار الحسن پر بھی واقعہ کی زمہ داری عائد کردی ، ٹریبونل نے پولیس ٹاؤٹ عبد اللہ کو بھی واقعے کا زمہ دار قرار دے دیا۔
ٹریبونل کے سربراہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 3 ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ۔
رپورٹ کیمطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبا سےجنسی ہراسانی کےکوئی شواہد نہیں ملے ہیں ، یونیورسٹی میں منشیات کےاستعمال اور خریدوفروخت کےبھی کوئی شواہد نہیں مل پائے ، پولیس نےبغیر تحقیقات اور بغیرشواہد کےہی جنسی ہراسانی اور منشیات کےاستعمال کے الزامات عائد کیے ، پولیس کے عمل سے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانیکی کوشش کی گئی ، سوشل میڈیا پر بھی غیرمصدقہ خبروں سے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایاگیا ، الزامات سےیونیورسٹی میں زیرتعلیم طلباء کی عزت وتکریم کوداؤ پر لگایاگیا ۔