بہاولپور میڈیکل کالج رجسٹریشن معطل کیوں کی ؟

0
86

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں بہاولپور میڈیکل کالج کا الحاق معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو میڈیکل کالج کی انسپکشن کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ انسپکشن ایک ہفتے میں مکمل کی جائے ۔

جسٹس شاہد کریم نےحمناجاوید سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، عدالت نے طلبہ طالبات کے امتحانات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بہاولپور میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

Leave a reply