بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل کی کھوج لگانے کے لیے پلان تیار

0
207

بہاولپور: ( ہاٹ لائن نیوز) بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل کی کھوج لگانے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ۔

تحقیقاتی ٹربیونل کے سربراہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تحقیقات کا آغاز کردیا ، ٹربیونل کا سیکرٹریٹ وی سی سیکرٹریٹ بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بنایا گیا ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وڈیو اسکینڈل سے متعلق کسی شخص کے پاس کوئی شواہد ہوں تو وہ ٹربیونل کو آگاہ کرے ، اگر کوئی شخص مذکورہ بالا جنسی ہراسگی اور منشیات کے استعمال کا متاثرہ فریق ہو تو ٹربیونل کے روبرو صبح9:00 بجے سے شام5:00 بجے تک بمقام مذکورہ بالا ذاتی طور پر پیش ہو سکتا ہے ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی شخص واٹس ایپ نمبر0344-0003331یا ای میل ایڈریس tribunal.iub@gmail.comپر24 گھنٹے پانچ یوم کے اندر اندر رابطہ کرسکتا ہے ۔

Leave a reply