بہادر سعودی نوجوان نے معذوری کو شکست دے دی

0
147

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے ایک بہادر نوجوان نے مصنوعی اعضاء کے حامل افراد کے لیے مملکت کا پہلا ہائیکنگ اور کوہ پیمائی گروپ قائم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھایا۔

عرب نیوز کے مطابق گروپ کے رہنما سلمان البریدی نے مصنوعی اعضاء کے ساتھ چلنے کے کھیل میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ریاض کے قریب ماؤنٹ طویق کا انتخاب کیا۔

یہ ہائیکنگ گروپ اعضاء کی کمی یا کمزوری کے باوجود تمام رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے امید اور عزم کے ساتھ کامیاب زندگی گزارنے کے لیے بہادر افراد کے لیے ایک مثبت پیغام شیئر کرتا ہے۔

مملکت میں اپنی نوعیت کے پہلے ہائیکنگ گروپ کی قیادت اسکاؤٹ لیڈر اور سعودی عرب میں ہائیکنگ کمیونٹی کی ایک ممتاز شخصیت سلمان البریدی کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم میں عبداللہ الغانم اور عبدالرحمٰن الجریسی شامل ہیں۔

Leave a reply