بھیک مانگنے کیلیے اغوا ہونے والا بچہ حیدرآباد سے بازیاب
ہاٹ لائن نیوز : کراچی سے بھیک مانگنے کیلیے اغوا ہونیوالا چھ سالہ بچہ حیدرآباد سے بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس نے ملزم کو بچے سمیت تحویل میں لے لیا اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کیمطابق ملزم معصوم بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرتا رہاہے۔
حیدرآباد کے نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اسنے بچے کو اغوا کیا تھا جس سے وہ بھیک منگوانا چاہتا تھا۔ ملزم علی نواز نے کراچی مچھر کالونی سے 6 سالہ عادل کو اغوا کرلیا۔