بھینس نے سونے کا ہار نگل لیا

0
137

مہاراشٹر : (ہاٹ لائن نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع واشم میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں ایک بھینس نے کھانا کھلاتے ہوئے خاتون کا 25 گرام سونے کا منگل سوتر نگل لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل سوتر کا کل وزن 25 گرام تھا ، اور اس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔

منگل سوتر کو نکالنے کے لیے بھینس کا آپریشن کیا گیا، ویٹرنری آفیسر بالاصاحب کاؤندا کا کہنا ہے کہ بھینس کے پیٹ میں میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سےمنگل سوتر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی اس کے بعد آپریشن کیا گیا۔

ویٹرنری آفیسر کے مطابق بھینس کے پیٹ کا آپریشن 2 گھنٹے تک جاری رہا اور اس کو 60 سے 65 تک ٹانکے لگے ہیں ۔ انہوں نے پالتو جانوروں کو کھانا کھلاتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے پہلے بھی ایسا ہی ایک واقعہ ریاست ہریانہ میں پیش آیا جب ایک گائے نے 40 گرام سونا نگل لیا۔

Leave a reply