بھنگ کھانے کے بعد بھیڑوں کی عجیب حرکتیں
ایتھنز: (ہاٹ لائن نیوز) یونان میں بھیڑوں کے ایک ریوڑ نے گرین ہاؤس میں گھس کر خوب تباہی مچادی۔ بھیڑوں کے اس ریوڑ نے 272 کلوگرام سے زائد کی مقدار میں طبی استعمال کیلیے اگائی جانے والے بھنگ کھا لی ۔
یونان کے علاقے میگنیسیا سے تعلق رکھنے والے ییانِس بورونِس نے کہا ہے کہ ان کی فصل شدید گرمی اور سیلابوں کے باعث تباہ ہوگئی تھی جو بچے کچے پودے تھے وہ بھی بھیڑوں کی نذر ہوگئے ہیں ۔
کاشتکار کے اندازے کے مطابق بھیڑوں کے ریوڑ نے 272 کلوگرام سے زیادہ وزن کے پودے کھا لئیے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بھنگ کے پودے کھانے کے بعد بھیڑوں نے بکروں سے بھی زیادہ اونچی چھلانگیں لگانا شروع کر دی تھیں۔