بھتہ خوری کیس ؛ ملزم کی ضمانت منظور

0
158

ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشاء بم کیخلاف بھتہ خوری کیس کے معاملہ پر عدالت نےملزم منشاء بم کی بھتہ کیس درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

عدالت نے دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منشاء بم کی ضمانت منظور کی ۔

منشاء بم کی جانب سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے درخواست پرسماعت کی ۔

منشاء بم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ۔

رواں سال چودہ ستمبر کو منشاء ںم کیخلاف بھتہ کا مقدمہ درج ہوا ۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم منشاء بم اور دیگر نے شہری بلال شبیر سے 55 لاکھ بھتہ مانگا ، منشاء ںم نے شہری کو بھتہ نہ دینے پر اس کی دکانوں پر قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ، ملزم منشاء بم جوہر ٹاون کا مشہور زمانہ قبضہ گروپ ہے ۔

ملزم منشاء بم کیخلاف بھتہ اور اراضی قبضہ کے دیگر مقدمات بھی درج ہیں ۔

Leave a reply