بھتہ خوری کیخلاف دھرنا جاری ، اہم شاہراہ بند

1
154

کراچی : (ہاٹ لائن نیوز) ٹرانسپورٹرز کی جانب سےکراچی لنک روڈ پر تین روز سے دھرنا جاری ہے، آج ٹرانسپورٹرز نے سپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگرآج ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے ، تو ہم قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے کو بلاک کر دیں گے، 3 دن سے یہاں بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ ہماری بات سننے کے لیے تیار نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لنک روڈ پر کانٹا اور ٹول پلازہ پر زبردستی بھتہ وصول کیا جا رہا ہے ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے کو ملانے والی اہم ترین سڑک 3 روز سے مکمل طور پر بند ہے ۔

1 comment

Leave a reply