ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار نے ٹورنامنٹ کو خطرے میں ڈال دیا۔
بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کا اصرار ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈچیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنائے، لیکن بورڈ نے صاف انکار کر دیا، جب کہ متحدہ عرب امارات میں میچز کے انعقاد کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کی ہدایات پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔
پی سی بی نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھیں اور چیمپئنز ٹرافی بھارت کے بغیر کرانے کی تجویز بھی دی۔
پاکستان بھارت کی ہٹ دھرمی پر ڈٹا رہا، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، بھارت کے بغیر بھی ایونٹ کا انعقاد کر سکتے ہیں، آئی سی سی کو حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کر دیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ اگر دوسری ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد بھارت کے بغیر ممکن ہے، بھارت کے بجائے کسی اور ٹیم کو بلایا جا سکتا ہے۔