بھارت کےمعروف اداکار گووندا نے خود کو گولی مار لی

0
16

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکار گووندا نے غلطی سے اپنے ریوالور سے خود کو ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا کو آج علی الصبح اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے اپنے ہتھیاروں کو ذخیرہ کر رہے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح 5:30 بجے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی جس کے بعد ان کا فوری طور پر ممبئی کے اسپتال میں علاج کیا گیا۔

گووندا کے مینیجر ششی سنہا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے‘۔ انہوں نے اپنا لائسنس یافتہ ریوالور پکڑا ہوا تھا کہ اچانک وہ انکے ہاتھ سے گر گیا اور گولی چل گئی جو انکی ٹانگ میں لگی۔ ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔ وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں۔

Leave a reply