بھارت نے ڈھاکہ سے ہائی کمیشن اسٹاف واپس بلالیا
ہاٹ لائن نیوز: ہندوستان نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنے ہائی کمیشن سے غیر ضروری عملے کو واپس بلا لیا ہے۔ اہم سفارت کار ڈھاکہ میں ہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی کمیشن میں 20 سے 30 افراد کا اعلیٰ عملہ موجود ہے۔ ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ہندوستانی سفارتی مشن سرگرم ہیں۔
ایئر انڈیا کی ایک پرواز ڈھاکہ اور دیگر شہروں سے ہندوستانی سفارتی مشن کے 190 غیر سفارتی عملے کے ارکان کو نئی دہلی لے کر آئی۔