بھارت نےپاکستان کاریکارڈ توڑدیا

0
135

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا تاہم ہوم سیریز میں تین میچ جیتنے کے بعد بھارت 213 میچوں میں 136 فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پاکستان 226 میچوں میں 135 فتوحات کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 102 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر 12 سیریز کا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا ہے، اس کی آخری سیریز فروری 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ہاری تھی۔

Leave a reply