32

بھارت میں ہیلی کاپٹر کی سمندر پر ہنگامی لینڈنگ

بھارت کی کمپنی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کا ہیلی کاپٹر ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 9 افراد کو لے جانے والے ایک آئل کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ہیلی کاپٹر کو ممبئی کے ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ ہیلی کاپٹر سمندر کے پانی میں کچھ دیر تک تیرتا بھی رہا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاحال ہنگامی لینڈنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو کسی تکنیکی خرابی کے باعث فلوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم یہ لینڈنگ محفوظ نہ بن سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں