بھارت میں طیارےکودھکالگانے کی وڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

0
40

ہاٹ لائن نیوز: سڑکوں پر آٹو رکشا کو دھکا دینا ایک عام سی بات ہے لیکن بھارت میں ایئرپورٹ پر طیارے کو دھکا دینے کے مناظر دیکھنے کو ملے جسنے ہر طرف قہقہوں کا طوفان برپا کردیا اور ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

واقعے کی ویڈیو میں بھارت کی مغربی ریاست گجرات کےہوائی اڈے پر ملازمین کو طیارے کو پیچھے کیطرف دھکیلتے ہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔

ہوائی جہاز کو دھکیلنے کی ایک ممکنہ وجہ ہوائی جہاز کودوسرے ہوائی اڈوں کیطرح دوسری جگہ پر لے جانے کیلیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کارکیلیے ہوائی جہاز کو دھکیلنا یا کھینچنا پڑتا ہے۔ اس
کے لیے ٹو ٹرک استعمال کیاجاتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس دیو ہیکل طیارے میں کوئی مسافر نہیں تھا اور ایسا بھی معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ تھرسٹ ریورسر انجن کی خرابی کا شکار ہوا، جسکی وجہ سے موجودہ عملے کو اسکودھکیلنا پڑا۔

Leave a reply