بھارت میں دنیاکی انوکھی ترین چوری

0
48

بھارت : (ہاٹ لائن نیوز) چوری کے کئی واقعات آپ نے سنے ہوں گے لیکن بھارت میں چوری کی انوکھی ترین واردات نے سب کے ہوش اڑا دئیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کی مصروف ترین سڑک پر نصب شدی ایک اسٹیل کا بس اسٹاپ اچانک غائب ہوگیا ، بس اسٹاپ کی مالیت تقریباً دس لاکھ بھارتی روپے ہے۔

ایک ہفتہ قبل ہی کننگھم روڈ پر بس شیلٹر نصب کیا گیا تل، بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے زیر انتظام اس کا انتظام تھا۔

بس شیلٹر مینوفیکچرنگ کمپنی کے نائب صدرکی شکایت پر مقامی پولیس نے چوری کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

Leave a reply