بھارت زلزلےسےلرزاٹھا

0
100

بھارت: (ہاٹ لائن نیوز) بھارت کی ریاست میگھالیہ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا ، جبکہ دیگر ریاستوں ہریانہ، آسام اور بنگال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں علی الصبح زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے سے گھر لرز اُٹھے اور عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریاست میگھالیہ کے بعد ہریانہ، آسام، اتر پردیش اور بنگال کے علاقوں میں بھی زلزلے آئے جن کی شدت 2.5 سے لے کر 3.5 کے درمیان تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا ہے کہ زلزلے کا بنیادی مرکز ہریانہ کے روہتک سے 7 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقوں میں تھا۔آفٹر شاکس کے بعد سے ان پانچوں ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ اور میونسپل اداروں کو کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک کوئی جانی اور مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم متاثرہ علاقوں میں ایمبولینسوں کو سائرن بجاتے ہوئے تیزی سے کسی طرف جاتے دیکھا گیا۔

شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور اکثر نے گھر بار چھوڑ کر کھلے اور میدانی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

Leave a reply