بھارتی ٹیم کوبڑادھچکا

3
156

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف اتوار 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلے گی۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہندوستان کے اسٹار بلے باز شبمن گل یہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فارم اوپنر کو جمعرات کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹیم کے نیٹ سیشن سے باہر کردیا گیا اور ڈینگی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم انتظامیہ گل کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جمعہ کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کرے گی۔

اگر گل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے صحت یاب ہونے میں ناکام رہتے ہیں تو، ہندوستان اپنے آپشنز پر غور کرے گا کہ وہ ایشان کشن یا کے ایل راہول کو کپتان روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کو کہے ۔

بھارت کے لیے پلیئنگ الیون میں شبمن گل کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے ایک دھچکا ثابت ہوگی کیونکہ وہ اس سال بہترین فارم میں ہیں۔

گل نے رواں سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار ڈبل سنچری بنائی تھی۔

وہ انڈین پریمیئر لیگ میں 890 رنزکیساتھ سب سےزیادہ رنزبنانیوالے کھلاڑی تھے اور حالیہ ایشیاکپ میں 302 رنزکیساتھ بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں ۔

ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے کئی اہم کھلاڑی زخمی ہو کر واپس لوٹ رہے ہیں۔

3 comments

  1. e-commerce 21 March, 2024 at 08:51 Reply

    Wow, incredible blog format! How long have you been running a blog for?
    you made running a blog glance easy. The whole glance of your
    website is magnificent, as well as the content!
    You can see similar here sklep online

Leave a reply