بھارتی میوزک انڈسٹری نے دو جواہرات کو کھو دیا؛ ہنی سنگھ 33

بھارتی میوزک انڈسٹری نے دو جواہرات کو کھو دیا؛ ہنی سنگھ

معروف بھارتی ریپ گلوکارہنی سنگھ نے کہا ہے کہ کہ بھارتی میوزک انڈسٹری نے دو جواہرات کو کھو دیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا کہ میوزک انڈسٹری نے دو جواہرات کو کھو دیا، سدھو موسے والا اور کے کے کی موت نے ایک خلا چھوڑ دیا ہے اور پوری قوم سوگ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبر سنے کے بعد اُن کے پاس اپنا دُکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں تھے، سدھو موسے والا اور کے کے کی اچانک موت کا سُن کر بہت دُکھ ہوا، خاص طور پر سدھو کی موت کا زیادہ افسوس ہوا کہ یہ اُس کے ساتھ کیا ہوگیا۔گلوکار نے کہا کہ سچ بتاؤں تو 3 سے 4 دن تک دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، سدھو موسے والا ایک زبرست آرٹسٹ تھا، دونوں گلوکاروں کی موت سے انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں