110

بھارتی فوج کی نئی پالیسی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

مودی سرکار کی بھارتی فوج میں نوجوان خون کو شامل کرنے کی پالیسی کے خلاف بھارت بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پالیسی کے تحت تینوں فورسز میں 75 فیصد سپاہی صرف 4 سال کے لیے بھرتی ہوں گے، اگنی پت نامی پالیسی کے خلاف اتر پردیش، بہار اور تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔
مظاہرین نے تلنگانہ میں دو اور اتر پردیش میں ایک ٹرین کو آگ لگا دی، دیگر شہروں میں بھی جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ تین دن سے جاری ہے۔ بہار میں مشتعل ہجوم نے ڈپٹی وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ کردیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں