بھارتی فلم اسٹار نےاہم راز سے پردہ اٹھا دیا

0
53

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی میشا کی خاطر سگریٹ نوشی چھوڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مقبول شو ‘نو فلٹر نیہا’ میں بطور مہمان شرکت کی۔ گفتگو کے دوران نیہا دھوپیا نے اداکار سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بارے میں پوچھا۔

اداکارہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ جب میری بیٹی میشا پیدا ہوئی تو میں سگریٹ پیتا تھا اور جب میری بیٹی بڑی ہوئی تو میں اپنی بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پیتا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری بیٹی مجھے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھیں۔

شاہد کپور نے کہا کہ ایک دن میں اپنی بیٹی سےچھپ کرسگریٹ پی رہاتھاکہ اچانک میں نےاپنےآپ سےیہ سوال کیا کہ میں کب تک اپنی بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پیتارہوں گا؟

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ سوال میرے ذہن میں آیا، میں نے اسی لمحے سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کا فیصلہ کیا، میں نے اس دن کے بعد پھر کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔

Leave a reply