بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ؛ بڑی وجہ سامنے آگئی

0
69

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی نجی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی میں ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کی تاہم خاتون کو بچایا نہیں جاسکا۔

ذرائع کے مطابق انڈین ایئرلائن کی پرواز حیدرآباد دکن سے سعودی عرب جارہی تھی کہ دوران پرواز خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ طیارے کے کپتان نے پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولر سے پرواز کو کراچی لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی۔

پرواز کی ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے بعد خاتون مسافر کو جناح ٹرمینل پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم خاتون مسافر بچ نہ سکی ۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارے کی ایک ہندوستانی خاتون مسافر جوہرا بی معائنےکے دوران مردہ پائی گئی۔ بعد ازاں، طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6:15 پر اپنی منزل کے لیے روانہ ہوگیا۔

Leave a reply