بھارتی شہری نے خاتون کو کچل ڈالا
ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے شہر جے پور میں ایک شخص نے کسی بات پر جھگڑے کے بعد خاتون پر کار چڑھادی ، خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
متوفی خاتون اوما ستھر تمادھیا پردیش کی رہنے والی تھی۔ ان کا تعلق ایونٹ مینجمنٹ کے شعبے سے تھا۔
ایک نائٹ کلب کے باہر اس کا منگیش سے کسی بات پر جھگڑا ہوا ، تکرار کے بعد منگیشن نے اوما کو کار سے کچل دیا اور فرار ہو گیا۔
یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا ، منگیش کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔