بھارتی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔
چین میں جاری ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ دوسرا سیمی فائنل اس وقت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ہے ۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز کا فائنل کل کھیلا جائے گا ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں بھارت کے مدمقابل ہوگی ، جب کہ تیسری پوزیشن کیلیے بنگلہ دیش اور دوسری سیمی فائنل کی ناکام ٹیم آپس میں مدمقابل ہوں گی۔