بھارتی اسپورٹس صحافی کا پاگل پن سے بھرپور حیرت انگیز تجزیہ۔

0
191

ہاٹ لائن نیوز : چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر معروف بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے عجیب تجزیہ کیا ہے۔

وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کو مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے دورہ سے جوڑا۔

سپورٹس جرنلسٹ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی فہرست دی ہے، اگر وہ انکے خلاف کارروائی کرتا تو ہماری حکومت اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامند ہو سکتی تھی۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے ذاکر نائیک کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سرکاری مہمان کا پروٹوکول دیا، ایسا کرکے پاکستان نے اپنے پاؤں پر کلہاڑاماردیا

Leave a reply