بھارتی اداکار کا اپنے سسر سے متعلق اہم انکشاف

0
106

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سسر مہیش بھٹ نے کبھی ان کی تعریف نہیں کی۔

اداکارہ رنبیر کپور نے کہا کہ ان کی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ نے کبھی میرے سامنے میری تعریف نہیں کی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے مہیش بھٹ کے شو میں چلائے جانے والے رنبیر کپور کے لیے تعریفی ویڈیو پیغام پر کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے میری تعریف کی ہے۔

مہیش بھٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ رنبیر کپور دنیا کے بہترین باپ ہیں اور ان کی بیٹی راہا سے محبت مثالی ہے۔ جب رنبیر کپور اپنی بیٹی کے ساتھ ہوتے ہیں تو ان کی محبت رنبیر کی آنکھوں اور پوری شخصیت سے چمکتی ہے۔

Leave a reply