
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں غیر قانونی انٹرسٹی بس اسٹینڈز کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کیمطابق انتظامیہ نے شہر قائد میں غیر قانونی انٹرسٹی بس سٹینڈز کو 2 ہفتوں میں ہٹانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کیمطابق اسے شہر قائد میں مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں کینٹ اسٹیشن، ایم اے جناح روڈ، تاج کمپلیکس اور الککرم اسکوائر سے بس اسٹینڈز ہٹائے جائیں گے۔
اس کے بعد شہر قائد میں قائم دیگر بس اسٹینڈز کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سپر ہائی وے پر انٹرسٹی بس اسٹینڈز قائم کیے جائیں گے، مسافروں کو بس اسٹینڈ تک جانے کیلیے شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔