بڑی پارٹیوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، سراج الحق 79

بڑی پارٹیوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، سراج الحق

لاہور / (ہاٹ لائن): جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔

گزشتہ روزجھنگ میں کارکنوں سے خطاب اور جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن پروفیسرگوہرصدیقی مرحوم کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ مسلم لیگ،پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی تینوں جماعتیں امریکہ کی ایجنٹ اورغلام ہیں۔ان تینوں بڑی پارٹیوں نے ہمیں آئی ایم ایف کاغلام بنادیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاترمیں ہوتے ہیں۔آئی ایم ایف کاایک بابوپاکستان میں آکر پٹرول، ڈیزل، بجلی، گڑاورگندم کی قیمتیں طے کرتاہے۔کشمیربیچنے میں پرویزمشرف سے لے کرعمران خان اورشہباز شریف تک سب شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں