19

بڑی خبر؛ کاروباری مراکز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

ہاٹ لائن:توانائی بچت مہم ، محکمہ داخلہ سندھ کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروباری مراکز کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترمیم شدہ نیا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے جمعے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس 11 کے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں