38

بڑی خبر، اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور میں اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ بروز اتوار مارکیٹس کو بند رکھنے کے حوالے سے تاجر برادری کو آگاہ کیا جائے،بجلی بچت کے حوالے سے شہر کی مارکیٹس کو رات 09 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام کمرشل مارکیٹس ، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، آفسز، سٹور رومز ، گودام اور وئیر ہاؤسز کو اتوار کے روز بند رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں