بچوں کی لاشوں کی بیحرمتی کرنےوالاگرفتار

0
47

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) لاہور میں بچوں کی لاشیں قبروں سے نکالنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا جو اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے۔

ابتدائی بیان کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد لاش کو قبر سے نکال دیتا تھا اور لاش کو قبر سے 10 سے 15 گز کے فاصلے پر رکھتا تھا۔

ملزم مانی لاش کے ورثاء کو اپنی حرکتوں سے آگاہ کرتا تھا ، جس کے خلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply